National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کےعالمی دن کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اُصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات ختم کرنے اورامن کے قیام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar