LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کی جو ان کے وقار یا سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کردار صومالیہ کے لیے نہایت اہم ہے۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر متعلقہ فورم پر صومالیہ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X