LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پنجاب رجمنٹ سنٹر (پی آر سی) مردان میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(عباس بیگ مرزا) پنجاب رجمنٹ سنٹر (پی آر سی) مردان میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ‘ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2500 سے زائد جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کرنل کمانڈ نٹ پنجاب رجمنٹ، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تھے مہمان خصوصی نے کامیابی سے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی پنجاب رجمنٹ کی تاریخ 273 سالوں پر محیط ہے اور متعدد جنگی اعزازات اور شہادتوں کی امین پنجاب رجمنٹ کو پاک فوج میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے دورانِ ٹریننگ بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانو ں میں انعامات بھی تقسیم کیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X