LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس پی فیصل سلیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی — تعریفی سرٹیفیکیٹس (سی سی-3) کی تقسیم

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس پی فیصل سلیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی — تعریفی سرٹیفیکیٹس (سی سی-3) کی تقسیم

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی، ایس پی فیصل سلیم نے ماہِ اکتوبر کے دوران بہترین کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمان کو اپنے دفتر بلا کر تعریفی سرٹیفیکیٹس (سی سی-3) سے نوازا۔

تقریب کے دوران ایس پی فیصل سلیم نے اہلکاروں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

پٹرولنگ پولیس کی اصل شناخت شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت رسپانس ہے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہلکار ہمیشہ چوکنا، ذمہ دار اور مؤثر کردار ادا کرتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی کامیابیاں ٹیم ورک، مضبوط حکمتِ عملی اور موثر کمانڈ کا نتیجہ ہیں۔ ایس پی فیصل سلیم کی انتظامی بصیرت، اعلیٰ قیادت اور جوانوں کی فلاح و حوصلہ افزائی کی پالیسی نے مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

آخر میں افسران و ملازمان نے ریجنل آفیسر کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X