LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد میں پاک عمان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن پاکستان کی عظیم الشان تقریب — سلطنتِ عمان کا یومِ عیدُ الوطنی شاندار انداز میں منایا گیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد میں پاک عمان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن پاکستان کی عظیم الشان تقریب — سلطنتِ عمان کا یومِ عیدُ الوطنی شاندار انداز میں منایا گیا

کیپیٹل میرج ہال سوہان، اسلام آباد میں پاک عمان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیرِ انتظام سلطنتِ عمان کے یومِ عیدُ الوطنی کے سلسلے میں ایک پر وقار اور عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں سلطنتِ عمان کی آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ملک کے مختلف شہروں—کراچی، لاہور، سیالکوٹ، چکوال، جہلم، گجرات، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، خوشاب، جوہرآباد، اوکاڑہ، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیگر علاقوں—سے ممبران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات سلطنتِ عمان کے سفیر اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو بھی دعوت دی گئی تھی، تاہم دیگر سرکاری مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کرسکے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سلطنتِ عمان کی آرمی کے سابق افسر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور تھے، جو لاہور سے خصوصی طور پر پروگرام کی صدارت کے لیے تشریف لائے۔

تقریب کی میزبانی سیکرٹری جنرل محمد یونس شیخ نے انجام دی، جبکہ چیئرمین میجر محمد امین ملک، ڈپٹی سیکرٹری ملک قیوم اعوان سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تمام شرکا نے سلطنتِ عمان اور برادر عمانی قوم کو یومِ عیدُ الوطنی کی مبارک باد پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ سلطنتِ عمان میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی آج بھی عمان کے ساتھ جذباتی و روحانی وابستگی رکھتے ہیں۔ اسی محبت کے تحت پاکستان میں بھی عمان کے قومی دن کو احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر اس بات کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان دوستی، تعاون اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ یوں ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی پانچویں ملن پارٹی، عمان کی عیدُ الوطنی کا ایک یادگار اور تاریخی ایونٹ ثابت ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X