LOADING

Type to search

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) الخدمت فاؤنڈیشن (ریٹائرڈ) پولیس سینئرز ویلفیئر گروپ کی سالانہ میٹنگ کاانعقادہواجس میں گروپ کی ازسرنو تنظیم کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔

Share this to the Social Media

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ)( جہانگیرحسین بیوروچیف)الخدمت فاؤنڈیشن (ریٹائرڈ) پولیس سینئرز ویلفیئر گروپ کی سالانہ میٹنگ کاانعقادہواجس میں گروپ کی ازسرنو تنظیم کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے تمام عہدے داران کا باضابطہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی ایس پی (ر) رانا وسیم ممتاز کو سرپرستِ اعلیٰ، ظفر اقبال سانگی کو سرپرست، سردار غلام حیدر خان کو چیئرمین، چوہدری لیاقت علی شاد کو وائس چیئرمین، رشید احمد تبسم کو ضلعی صدر، چوہدری لعل دین کو ضلعی نائب صدر، جام محمد جمیل کو جنرل سیکرٹری، محمد یعقوب عباسی کو سیکرٹری سرپرستِ اعلیٰ، غلام دستگیر خان نیازی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات، چوہدری علی احمد کو فنانس سیکرٹری، صبح صادق کو فنانس چیئرمین، جام عبدالغفار کو مالیاتی کمیٹی کا رکن اور اخلاق احمد بھٹی کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا۔ تحصیل سطح پر چوہدری فضل محمود کو صدر تحصیل رحیم یار خان، جام نظر حسین کو صدر تحصیل خان پور، محمد شریف کو صدر تحصیل صادق آباد اور چوہدری خان محمد کو صدر تحصیل لیاقت پور منتخب کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن آفیسر صادق حسین قریشی بھی موجودتھے، اس موقع پر نومنتخب سرپرستِ اعلیٰ ڈی ایس پی (ر) رانا وسیم ممتاز نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب گروپ کے اعتماد اوراتحاد کی علامت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ممبران باہمی تعاون اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھیں گے میں اپنے تمام ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کرتے ہوئے مجھے سرپرستِ اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی، الخدمت فاؤنڈیشن (ریٹائرڈ) پولیس سینئرز ویلفیئر گروپ کا مقصد صرف ایک تنظیم چلانا نہیں بلکہ اپنے ریٹائرڈ پولیس ملازمین، ان کے خاندانوں اور ضرورت مند افراد کی خدمت کرنا ہے ہماری بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے سینئرز کے مسائل کو سُنیں، سمجھیں اور انہیں فوری حل کی طرف لے کر جائیں عہدے عزت کے ساتھ ذمہ داری ہوتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آج منتخب ہونے والی ٹیم تجربہ، خدمت اور دیانت کا حسین امتزاج رکھتی ہے یہ ٹیم انشائاللہ آنے والے وقت میں نئی مثالیں قائم کرے گی ہم نے ہمیشہ شفافیت، فلاح، اور باہمی تعاون کے اصولوں کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی یہی معیار قائم رکھا جائے گامیں تمام نومنتخب عہدیداران کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے حلقہ احباب اور ریٹائرڈ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں ہمیں چاہیے کہ ہم باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف خدمت کو اپنا ہدف بنائیں۔واضح رہے کہ ایک گروپ کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے بعد اس سالانہ میٹنگ کا انعقاد ممکن ہوا۔

رحیم یارخان:الخدمت فاؤنڈیشن (ریٹائرڈ) پولیس سینئرزویلفیئرگروپ کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ ڈی ایس پی (ر) رانا وسیم ممتازکانومنتخب عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X