LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں – پیرسیدسہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں – اس بات کا اعلان سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان پیرسید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ لاہور نے کیا ہے – انہوں نے بتایا کہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 7 سال کے بعد اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے – ایوارڈز کی سلیکشن کا اعلان 20 ، نومبر سے کیا جائے گا اور اسی دن ایوارڈز کی رونمائی تقریب بھی منعقد کی جائے گی – ایوارڈز تقریب میں نامور گلوکاروں کی شاندار اور پروقار پرفارمنس ہوگی اور ورسٹائل پرفارمنس گروپ چیف ایگزیکٹو محمد فیاض کی سربراہی میں خصوصی شرکت کریں گے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزراء ، مختلف ممالک کے سفیر ممبران قومی اسمبلی و سینیٹر شریک ہونگے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X