National News Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چیف جسٹس تقرری کمیٹی میں حکومت و اتحادیوں کو دوتہائی اکثریت حاصل

Share this to the Social Media

اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا معاملہ، چیف جسٹس تقرری کمیٹی میں حکومت و اتحادیوں کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی۔

چیف جسٹس کا تقرر بھی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے کرنا ہے، پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ کے 4، پیپلز پارٹی 3، سنی اتحاد کونسل 2، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کا ایک ایک نمائندہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج رات ہونے کا امکان ہے، پارلیمانی کمیٹی کل اجلاس بلا کر ٹی او آرز طے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar