National News Politics Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

Share this to the Social Media

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی تھی۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar