اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 22 جون، 2024): سی ڈی اے اسلام آباد میں 27 جون 2024 کو مارگلہ ٹری ڈرائیو سیشن کا انعقاد کرے گا.اس سلسلے میں اوپن ہاؤس کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں 27 جون 2024 کو شام 4 بجے سے 6 بجے کیا جائے گا
یہ فیصلہ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا. اجلاس میں ماہر ماحولیات رضوان محبوب سمیت سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مارگلہ ٹری ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن میں کارپوریٹ سیکٹر، رضا کار، جنرل پبلک، تعلیمی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے. انہوں نے کہا کہ اوپن ہاؤس سیشن کا مقصد جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے والی مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرنا ہے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اوپن ہاؤس سیشن کے انعقاد کا مقصد مارگلہ کی پہاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے. اوپن ہاؤس سیشن میں مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ سے پہنچنے والے نقصانات کے مداوے کو یقینی بنایا جائے گا.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد مارگلہ ہلز میں موجود جنگلی حیات اور نباتات کی حفاظت اور اس میں اس اضافے کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے. واضح رہے مارگلہ ٹری ڈرائیو #CDACares اور # TreeDrive MargallahHills کے ہیش ٹیگ سے کی جائے گی.
مارگلہ ہلز ٹری ڈرائیو میں کارپوریٹ سیکٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سی ڈی اے کے ساتھ ملکر شجرکاری کریں گے اور مارگلہ ٹری ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن میں مارگلہ کی خوبصورتی، اسکی سرسبز و شادابی اور اسکو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا.
###