LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے استقبالیہ دیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 22 جون، 2024): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے استقبالیہ دیا. استقبالیہ میں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران اور عید الاضحیٰ پر خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے والے سینٹری ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں. محسن نقوی نے تمام محکموں کے باہمی رابطے کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موئثر رابطے اور باہمی تعاون سےاسلام آباد کو سب سے زیادہ صاف شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے والے سی ڈی اے ورکرز کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان بھی دیا جائے گا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ہمارے ہیروز سینیٹری ورکرز نے جس جانفشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لئے کام کیا گیا اور اللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور اسلام آباد ایک یونٹ کے طور پر ابھرا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی دفعہ آپکی محنت کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے سب کو شاباش دی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب کی ہدایات پر آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا. انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹری ورکرز کی وجہ سے اسلام آباد کی عزت میں اضافہ ہوا اس لئے ہماری آنکھ کا تارا ہیں.

چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ کا کام عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز متعارف کرانے سے آپریشن کو کامیاب بنانے میں مدد ملی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینٹری ورکرز کی خدمات کو سہرایا گیا.

آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان گمنام ہیروز کو منظر عام پر لانے پر چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ورکرز نے نہ دن دیکھا نہ رات, نہ خوشیاں دیکھیں صرف خدمت میں مصروف رہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے ان ورکرز اور ان کی فیملز کو سلام پیش کرتا ہوں.

اس موقع پر سی ڈی اے سینیٹری ورکرز نے کہا کہ پہلی مرتبہ اپنے افسران کے ساتھ بیٹھا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *