National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — سعودی عرب ورک ویزا فراڈ میں شہری سے 11 ہزار 500 سعودی ریال ہتھیانے والا ملزم گرفتار۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے سعودی عرب ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم ابراہیم خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے مبینہ طور پر شہری اسلام خان سے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کے نام پر 11 ہزار 500 سعودی ریال وصول کیے تھے۔

ملزم شہری کو سعودی عرب میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرنے کے باوجود وعدہ پورا نہ کر سکا۔

انکوائری نمبر 1089/2025 کی تکمیل کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 883/2026 درج کی گئی ہے۔

ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر بیرون ملک ملازمت اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی سے بچانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar