National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) نجکاری کے خلاف سی ڈی اے ملازمین کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ پبلک سروس انٹرنیشنل مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کر یں گے۔ چوہدری محمد یٰسین

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پبلک سروس انٹرنیشنل (پی ایس آئی) کے نمائندہ برادر بدھا سنگھ نے سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفراز ملک، چیف آرگنائزر واجد گجر، چوہدری ابرار، وائس چیئرمین وارث دلیپ، سلیم بھٹی، عدیل غوری، سلیم بھٹی، تشکیل جاوید،وقاص بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پرسی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے مہمان کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین پی ایس آئی کے ساتھ ملحق ہے اور ہم سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے ہسپتال کی نجکاری کے خلاف ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارا بنیادی مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبوداور ان کے حقوق کا تحفظ ہے اور ہم مزدوروں کے حقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں گے۔ اس موقع پر برادر بدھا سنگھ نے کہا کہ پی ایس آئی دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ سی ڈی اے مزدوریونین نے سینی ٹیشن ورکرز کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کی اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی، ہم کسی صورت اداروں کی نجکاری یا مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar