National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — امریکی ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) تیار کیے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شہری کو امریکی ویزا دلوانے کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات اور مبینہ طور پر غلط شناخت استعمال کی گئی۔

ملزم چوہدری اسلم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 1247/2026 درج ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو بیرون ملک ویزا فراڈ سے بچانے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar