National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راجہ بازار کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تاجر انصاف گروپ کے صدر انجم پرویز بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سینیئر نائب صدر اشرف صادق بٹ، نائب صدر اظہر عتیق، جنرل سیکرٹری عامر بشیر بٹ، اور سیکرٹری اطلاعات بلال رشید شریک ہوئے

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راجہ بازار کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تاجر انصاف گروپ کے صدر انجم پرویز بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سینیئر نائب صدر اشرف صادق بٹ، نائب صدر اظہر عتیق، جنرل سیکرٹری عامر بشیر بٹ، اور سیکرٹری اطلاعات بلال رشید شریک ہوئے۔اجلاس میں راجہ بازار کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صدر انجم پرویز بھٹی نے کہا کہ مخالفین 6 سالوں سے بازار پر غیر آئینی حیثیت میں قبضہ جما کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ممبر شپ کرنے کی آئینی حیثیت نہیں رکھتے اور نا ہی بازار کے کسی معزز باشعور ممبر کو چندے کے نام پر بے وقوف بنا سکتے ہیں۔ انجم پرویز بھٹی نے کہا کہ مخالفین کو تو خود سابقہ وصولیوں کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بازار میں 6 سالوں سے الیکشن نہ ہونے کے باعث آئینی بحران کی کیفیت ہے۔ بازار کے معزز ممبران باشعور اور سمجھدار ہیں اور بخوبی سمجھتے ہیں کہ جب تک نئے الیکشن کا انعقاد نہیں ہو جاتا تب تک کوئی کابینہ یا مجلس عاملہ وجود نہیں رکھتی نیا الیکشن کمیشن پرانے جمع شدہ چندے کا حساب اور بقایا جات وصول کرنے کا مجاز ہوگا۔ اگر مذکورہ بالا تجاویز پر عمل درامد نہیں ہوتا تو ہم جنرل اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar