National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ویسٹریج کے علاقے میں زکریا مسجد کمیٹی کے دو فریقین کے مابین جھگڑے پر دونوں جانب کے افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ویسٹریج کے علاقے میں زکریا مسجد کمیٹی کے دو فریقین کے مابین جھگڑے پر دونوں جانب کے افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے دونوں گروپوں کے مابین تصادم مسجد کے انتظامی معاملات پر جھگڑا ہوا جسکے دوران زکریا مسجد کے متولی مولانا یوسف قریشی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی مداخلت کے باوجود فریقین میں تصفیہ نہ ہوسکا۔ جس پر ویسٹرج پولیس نے دونوں گروپوں کے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے پولیس حکام کے مطابق مسجد کمیٹی کے دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا جس پر دونوں فریقین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے، حالات پرامن اور پولیس کے کنٹرول میں ہیں، میرٹ کو یقینی بنایا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar