National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی آپریشنز کا سرکل ایس ڈی پی اوز کے ساتھ اہم اجلاس

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی آپریشنز کا سرکل ایس ڈی پی اوز کے ساتھ اہم اجلاس۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام اور سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانےکے احکامات جاری کئے۔عوامی شکایات کا بروقت ازالہ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے سرکل ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں شہر میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس ڈیوٹی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران مؤثر پولیسنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، مختلف پولیس یونٹس کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی نہ برتی جائے اور امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ایس ایس پی آپریشنز آباد قاضی علی رضا نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی مؤثر روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar