National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رانجل 22 اور 23 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے معروف پرتگالی گٹارسٹ پیڈرو جویا 22 نومبر کو اسلام آباد میں پرفارم کریں گے۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد – 22 نومبر 2026 (بگ ڈیجٹ) : پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل 22 اور 23 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ اس دوران وہ صدرِ پاکستان، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران تقریباً 20 پرتگالی کمپنیوں پر مشت

دورے کے دوران تقریباً 20 پرتگالی کمپنیوں پر مشتمل کاروباری وفد بھی پاکستان آئے گا۔ 23 نومبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں پاکستان-پرتگال بزنس فورم منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تجارتی و سرمایہ کاری کانفرنس بھی منعقد ہوگی، جبکہ پرتگالی گٹارسٹ پیڈرو جویا 22 نومبر کو خصوصی موسیقی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس دورے سے پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی، تجارتی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar