National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ گنج منڈی کے ایس ایچ او وحید احمد کی دبنگ کارکردگی پر عوامی حلقوں سے پذیرائی

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ گنج منڈی کے ایس ایچ او وحید احمد کی دبنگ کارکردگی پر عوامی حلقوں سے پذیرائی، سخت گیر ایس ایچ او کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر میں خوف، علاقے میں منشیات/ شراب اور ناجائز اسلحہ جوا اور جرائم پیشہ افراد سمیت عدالتی اشتہاریوں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان اور مفرروان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ وہیکل چوری کی وارداتوں میں سرا گینگ کے سرغنہ نعمان عرف سرا دیگر سنگین جرائم میں افراد کے خلاف کاروائیاں، موثر گشت اور میسر وسائل کے استعمال سے علاقے میں کرائم کنٹرول پر بھرپور توجہ ہے۔ تاجروں سے مسائل پر مشاورت کے بعد کافی چیزیں درست کر چکے ہیں۔ ایس ایچ او وحید احمد نے بتایا کہ علاقے میں نیشنل ایکشن پلان پر خصوصی توجہ ہے۔مارکیٹوں کے ملازمین، دینی مدرسوں، کرائے داری ایکٹ، ہاسٹلوں اور ہوٹلوں کے اندراج رجسٹرڈ اور پولیس آئی ایپ کے ریکارڈ پر خصوصی توجہ ہے۔ایس ایچ او وحید احمد نے تھانے کے ماحول، صفائی کے انتظامات، حوالات، محرر آفس، فرنٹ ڈیسک، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی درستگی،لائٹس، سمیت تھانے میں آنے والے سائلین بالخصوص خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل اور موصول شدہ درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی اور پولیس ملازمین کے سائلین سے بہترین رویے پر خصوصی خیال رکھا جاتا ہے، ایس ایچ او وحید احمد نے بتایا کہ کرائم کنٹرول کے حوالے سے تھانے کی حدود میں منشیات/ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیوں میں ابتک کافی کامیابی ملی ہیں اور مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar