National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون پاسپورٹ آفس کے اندر سے بُکلیٹس کی چوری — ملزمان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد، 131 اصل بُکلیٹس برآمد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 52/2026 درج کیا۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون پاسپورٹ آفس کے اندر سے بُکلیٹس کی چوری — ملزمان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد، 131 اصل بُکلیٹس برآمد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 52/2026 درج کیا۔ شکایت کے مطابق پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے اسٹور روم سے کراچی سے پرنٹ ہو کر آنے والی 138 اصل پاسپورٹ بُکلیٹس چوری کر کے غائب کر دی گئی تھیں۔ ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم فیصل شبیر، ایل ڈی سی پاسپورٹ آفس، کی گاڑی کی تلاشی کے دوران 9 بُکلیٹس برآمد ہوئیں۔ مزید 122 بُکلیٹس بھی ملزم فیصل شبیر کے اپنے گھر سے ہی برآمد کر لی گئیں۔ اس طرح کل 138 میں سے 131 اصل پاسپورٹ بُکلیٹس کامیابی سے ریکور کر لی گئیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ بقیہ 7 بُکلیٹس ایک سابق پاسپورٹ ملازم خرم شہزاد کو لاہور میں فراہم کی گئیں۔ متعلقہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اسپیشل کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔ ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل تحویل میں رکھنے کا حکم برقرار رکھا۔

یہ کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او شہزاد خاکوانی نے عمل میں لائی، جبکہ کیس کی تفتیش بھی ایس ایچ او شہزاد خاکوانی کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون سرکاری دستاویزات کی چوری اور ان کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar