National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) نوجوان کھلاڑی وقت کے ساتھ سیکھیں گے،کپتان پاکستانی ٹیسٹ ٹیم بابراعظم

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہےکہ نوجوان کھلاڑی وقت کے ساتھ سیکھیں گے،مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ردعمل، دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت اور رویہ ٹیم کے لیے اہم ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ مشکل حالات میں جلد بہتر فیصلے کرنا سیکھیں، نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا چاہتے ہیں اور کوشش ہوگی نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب مواقع ملتے رہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے نیا جوش اور توانائی نظر آتی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور خصوصاً فیلڈنگ میں غیر معمولی توانائی دکھائی، نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل اچھی کارکردگی کے لیے میچز جیتنا ضروری ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد اور اچھا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، اچھے وقت سے سیکھتے ہیں لیکن مشکل وقت سے دگنا سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اور اپنے پلان پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ایک میچ یا سیریز جیتنے سے ٹیم کی کامیابی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا لہٰذا ٹیم کو مستحکم ہونے اور بہتر نتائج دینے کے لیے وقت درکار ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ مواقع کو طویل کارکردگی میں تبدیل کریں، ایک میچ یا سیریز جیتنے سے ٹیم کی کامیابی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، ٹیم کو مستحکم ہونے اور بہتر نتائج دینے کے لیے وقت درکار ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں کو شامل کرکے نئی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے، مختلف کنڈیشنز اور مختلف حریف ٹیموں کے خلاف کھیل کر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar