National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی پولیس کے مزید 203 افسران و اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقیاں آئی جی نے 90 اے ایس آئیز،107 سب انسپکٹرز، اور 06 ایل ڈی سیز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی پولیس کے مزید 203 افسران و اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقیاں آئی جی نے 90 اے ایس آئیز،107 سب انسپکٹرز، اور 06 ایل ڈی سیز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے پولیس کے مزید 203 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی۔ ترقی پانے والوں میں 90 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) 107 سب انسپکٹرز اور 06 لوئر ڈویژن کلرکس (ایل ڈی سیز) شامل ہیں۔اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر 702 افسران و اہلکاروں کو مختلف عہدوں پر ترقی دی جا چکی ہے، جن میں 10 ایس پیز, 33 ڈی ایس پیز, 06 انسپکٹرز,37 سب انسپکٹرز 258اے ایس آئیز, 356 ہیڈ کانسٹیبلز اور 02 (یو ڈی سیز) شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو نئے رینکس لگائے ترقی پانے والے ملازمین کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنے پیاروں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی ان کا بنیادی حق اور ان کی محنت، خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے لہٰذا تمام افسران و اہلکار پہلے سے بڑھ کر محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اہل افسران و اہلکاروں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت ترقی دینا پولیس کی اولین ترجیح ہے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران و اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں مزید لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ امن و امان کے قیام اور خدمتِ عامہ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar