National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید فخر عباس کو چکوال سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نے شکایت کنندہ کو پرتگال ورک ویزا پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ملزم کے خلاف دفعات 18 اور 22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے مزید 3 مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

کارروائی انسپکٹر محمد توقیر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں اے ایس آئی محمد ندیم اور اے ایس آئی عثمان نذیر شامل تھے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar