ہری پور (بگ ڈیجٹ) ہری پور پولیس کا تحفظِ اُمہ کی خاطر ضلع بھر میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ہاسٹلز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی سرچنگ، ناقص سکیورٹی انتظامات، غیر قانونی رہائش اور مشتبہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں۔
ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او تیمور خان پی ایس پی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ و مشتبہ عناصر کی سرکوبی کے لیے گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔
سرکل ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز نے پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر میں واقع ہوٹلز، ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی سرچنگ کی۔ اس دوران رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ، شناختی کوائف اور سکیورٹی انتظامات چیک کیے گئے۔
آپریشنز کے دوران ناقص سکیورٹی انتظامات، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر مشتبہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ڈی پی او ہری پور تیمور خان نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ہوٹلز، ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ رہائش پذیر افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب رکھیں اور سکیورٹی کے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔




