رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) نیشنل آٹزم سینٹر کی کنسلٹنٹ ارم گل کی جانب سے نیشنل ڈائگناسٹک کمپلیکس (این ڈی سی) کی پوری ٹیم کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) نیشنل آٹزم سینٹر کی کنسلٹنٹ ارم گل کی جانب سے نیشنل ڈائگناسٹک کمپلیکس (این ڈی سی) کی پوری ٹیم کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر ظہور احمد، ڈاکٹر ساجدہ نسیم، مینجنگ ڈائریکٹر انیس کورائی، ڈائٹیشن ڈاکٹر سمیرا اختر، ڈاکٹر نورالعین، ڈاکٹر روزینہ تمرانی، لیب منیجر ماریہ، تھراپسٹس فاکیہ، اقصیٰ سمیت دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر این ڈی سی کی ٹیم نے نیشنل آٹزم سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں کنسلٹنٹ ارم گل نے شرکاء کو سینٹر میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات اور علاج معالجے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر اسپیچ تھراپی، بیہیویئر تھراپی اور بچوں کی ذہنی و سماجی نشوونما کے لیے فراہم کردہ خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے سینٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت اور بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔