اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا انتہائی خفیہ نیٹ ورک بند ہوگیا
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا انتہائی خفیہ نیٹ ورک بند ہوگیا’ سی این این نے معاملے سے باخبر 6 افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘این ایس اے نیٹ’ کہلانے والا یہ نیٹ ورک ملازمین کو اندرونی طور پر خفیہ معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے’ذرائع نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر کسی قسم کے سائبر حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں’ایک موجودہ اور ایک سابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ این ایس اے نیٹ کی بندش سے ایجنسی کی جانب سےصدارتی طیارے ‘ائیر فورس ون’ پر ایشیا کے دورے پر موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنگامی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا’دونوں ذرائع نے ایسے متعدد متبادل اور بیک اپ نیٹ ورکس کا حوالہ دیا جنہیں حکومت صدر کے ساتھ محفوظ رابطے کے لیے استعمال کر سکتی ہے’امریکا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسی کے نظام میں یہ تعطل ملک بھر میں ائیرلائنز اور دیگر کارپوریشنز کو متاثر کرنے والی متعدد بڑی تکنیکی خرابیوں کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس وقت فلپائن میں موجود ہیں اور کل چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔دریں اثنا گزشتہ ہفتے مائیکروسافٹ کی مصنوعات میں آنے والے ایک بڑے تکنیکی تعطل کے باعث دنیا بھر کے صارفین آؤٹ لک ای میل اور ٹیمز میٹنگز تک رسائی سے محروم ہو گئے تھے