National News Pakistan Urdu News

اٹک (بگ ڈیجٹ) اٹک کی خواتین کے لیے تھانہ اب گھر کی دہلیز پر!

Share this to the Social Media

اٹک (بگ ڈیجٹ) ضلع اٹک کی خواتین کے لیے پولیس تک رسائی آسان بنانے کی جانب اہم پیش رفت۔ اب خواتین کو اپنی شکایات کے ابتدائی اندراج اور پولیس سے رہنمائی کے لیے لازماً تھانے جانے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے آپشن 2 دبانے سے گھر بیٹھے پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور پولیس سہولیات تک آسان رسائی کے اقدامات قابلِ توجہ ہیں۔

گھریلو تشدد، ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا سامنا کرنے والی خواتین اس سہولت سے مدد اور قانونی رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سہولت سے متعلق ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ فتح جنگ، حضرو، حسن ابدال، پنڈی گھیب، جنڈ اور دور دراز دیہات کی خواتین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

کیونکہ خواتین کا تحفظ صرف پولیس کی ذمہ داری نہیں، ایک محفوظ معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔

اٹک پولیس کا پیغام واضح ہونا چاہیے: خواتین کی آواز سنی جائے گی، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون تک رسائی آسان بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar