National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ فتح جنگ پولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، 14 قمار باز گرفتار، مقدمہ درج

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کو دورانِ سرچ آپریشن اطلاع موصول ہوئی کہ اسماعیل گاؤں کھلے مقام پر چند اشخاص بذریعہ ڈولی دانہ قماربازی میں مصروف ہیں، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے، جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم غلط ملط کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں طاہر، محمد سہیل، عابد محمود، محمد امین، محمد اعجاز، عامر سہیل، نذیر احمد، جہان خان، سلطان خان، شاہد اقبال، محمد اسماعیل، ریاست، وحید اور نثار احمد شامل ہیں، پولیس نے داؤ پر لگی مجموعی مالیت 72 لاکھ روپے کی رقم قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar