National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ سنگجانی کے علاقے میں گرفتار ملزم کے چار مسلح ساتھیوں کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ بین الصوبائی کار / موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ملزم جنید اشرف زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ سنگجانی کے علاقے میں گرفتار ملزم کے چار مسلح ساتھیوں کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ بین الصوبائی کار / موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ملزم جنید اشرف زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار، پولیس ٹیم حفاظتی الزامات کے باعث محفوظ رہی، ملزم کو نشاندہی کیلئے جنگل ایریا میں زیر تعمیر عمارت لے جایا گیا تھا جہاں ملزم کی نشاندھی پر لاکھوں مالیت کے دو موٹر سائیکل اور موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے گئے تاہم اسی دوران جنگل میں چھپے ملزم جنید اشرف کے باقی چار ساتھیوں نے پولیس پر اچانک فائرنگ شروع کر دی اس دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تھوڑے فاصلے پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا زخمی ہوئے والے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملزم جنید اشرف راہزنی چوری موٹر سائیکل اور کار چوری کے 50 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا ملزم سے مال مسروقہ میں دو موٹر سائیکلیں اور انکے پارٹس برآمد کیے گئے ہیں ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar