National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون زرِ مبادلہ قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ — ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): ایف آئی اے کمرشل اینڈ بینکنگ سرکل اسلام آباد کی مؤثر قانونی کارروائی کے نتیجے میں مقدمہ نمبر سی -46/2025 میں ملزم ملک کبیر حسین کو جرم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 (ترمیم شدہ 2020) کی دفعات 5 اور 23 کے تحت غیر قانونی زرِ مبادلہ لین دین کا مقدمہ درج تھا۔

14 نومبر 2026 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جناب محمد عرفان انجم نے ملزم کے اعترافِ جرم پر اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے کمرشل اینڈ بینکنگ سرکل اسلام آباد غیر قانونی زرِ مبادلہ لین دین اور مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar