اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی انویسٹی گیشنز اسلام آباد زین عاصم کی زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ۔ مؤثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی انویسٹی گیشنز اسلام آباد زین عاصم کی زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ۔ مؤثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، روایتی تفتیش کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشنزاسلام آباد ۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشنز اسلام آباد زین عاصم نے سنگین جرائم کے زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشنز اسلام آباد نے تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مرتب کرکے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ گروہوں کے مفرور اور عدم گرفتار ارکان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرکے ان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشنز نے کہا کہ مؤثر تفتیش شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور جرائم کی روک تھام میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے روایتی طریقۂ تفتیش کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔