اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی ہزارہ ریجن جہانزیب نذیر اور کمشنر ہزارہ کی ہدایات پر ایبٹ آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمیداللہ خان کی ہدایات پر آج ایس ایس پی ٹریفک آفس ایبٹ آباد میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمیداللہ خان اور چیئرمین جنرل (ریٹائرڈ) ایاز سلیم رانا ہیں، جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد سلمان خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آل ٹریڈ کے صدر سردار شہنواز خان، جنرل سیکرٹری سجاد خان، پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم، جنرل سیکرٹری سردار شفیق اور سیکرٹری RTA شفیق خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل بھی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہو چکا ہے، جس میں ایبٹ آباد شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے تین اہم نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ نمائندوں کو ان کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج کے اجلاس میں ان تین اہم نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنے کے لیے تین نکاتی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ امور کا جائزہ لے کر جامع سفارشات مرتب کرے، جو آئندہ منگل کے روز پیش کی جائیں گی۔
کمیٹی کا مقصد باہمی مشاورت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں ایبٹ آباد کے ٹریفک مسائل کا مؤثر حل تلاش کرنا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات تجویز کرنا ہے۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر