National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

8 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 8کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کی 564 کلوگرام منشیات برآمد

کاروائیاں

نوازچل جیونی ڈسٹرکٹ گوادر میں کاروائی کے دوران ایک پک اپ گاڑی سے 246 کلوگرام چرس اور 165 کلوگرام آئس برآمد. انٹیلیجنس اطلاع کے مطابق جیری کینز میں چھپائی گئی منشیات سپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یمن سمگل کی جانی تھی

موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس،700 گرام آئس،800 گرام افیون برآمد.ملزم گرفتار

ِکلی ساغر بائی پاس لورالائی میں کاروائی کے دوران ٹرک سے 16 کلوگرام آئس برآمد.2ملزمان گرفتار. آئس مہارت سے سیٹ کے نیچے چھپائی گئی تھی

موٹروےٹول پلازہ پشاور پر ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 120 کلوگرام چرس برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانیوالے مسافر کے بیگ میں موجود نمکو اور مٹھائی کے پیکٹس میں چھپائی گئی 3.15 کلوگرام وزنی تئیس ہزار تیس نشہ آور گولیاں برآمد.ملزم گرفتار

موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9.6 کلوگرام چرس کے ساتھ ملزم گرفتار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر واقع نجی کوریئر آفس میں کاروائی کے دوران پارسل میں موجود 2 سپیکروں میں چھپائی گئی 1.1 کلوگرام وزنی ایکسٹیسی گولیاں برآمد

سیالکوٹ میں بس ٹرمینل پر ملزم اور ملزمہ کے قبضے سے 1.34 کلوگرام چرس،320 گرام افیون برآمد۔ ملزمہ اس سے قبل بھی منشیات کیس میں سزا یافتہ ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar