National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نمازِ جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نمازِ جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عبادت گاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو مستعد، چوکس اور الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔سینئر پولیس افسران نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، عبادت گاہوں کو محفوظ بنانا اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام پولیس افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی عبادات ادا کر سکیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar