National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی میں مثالی کرکٹ انتظامات پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین کی تقریب

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ):(پ ر) ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے جشن کے سلسلے میں، راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ر سجا) کے زیر اہتمام اور ساؤتھ ایشین اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی صدر اصغر علی مبارک کے تعاون سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس کے کردار اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیے گئے مثالی حفاظتی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا، آر پی او بابر سرفراز الپا، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

پنجاب پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران پیشہ ورانہ رویے اور عوام دوست پولیسنگ نے محکمے کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے، جس کے لیے ہر جوان اور افسر خراج تحسین کا مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے تعاون سے بہت سے امور میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

پاکستان اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما، زاہد فاروق ملک نے اپنے بین الاقوامی تجربے کی روشنی میں تجاویز پیش کیں اور میڈیا کے لیے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین ر سجاشکیل احمد اعوان نے میڈیا اور پولیس کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے مطالبے کو دہرایا۔

سیکرٹری ر سجامحترمہ عنبرین علی نے پولیس فورس میں خواتین کے مثالی کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ میچوں کے دوران شاندار خدمات انجام دی ہیں، جو کہ خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔

سابق صدرر سجا شاکر عباسی نے کرکٹ کی بحالی میں راولپنڈی-اسلام آباد پولیس کی خدمات کو اجاگر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اصغر علی مبارک نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آج دنیا کی ہر ٹیم راولپنڈی میں کھیلنا پسند کرتی ہے، جو کہ بہترین پولیسنگ کی علامت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ راولپنڈی-اسلام آباد میں اس طرح کی مزید تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے شاندار خدمات پر چیئرمین ر سجا ,ملک شکیل اعوان، سیکرٹری رسجا عنبرین علی، زاہد فاروق ملک، شاکر عباسی، اصغر علی مبارک، عدنان فاروق، یاسر ظفر، زاہد خان، عاصم ریاض، چوہدری سجاد حیدر گجر، ،فرحان جعفری،عمران سری،مس فضیلہ ،ناصر عباس نقوی،اور دیگر سینئر صحافیوں کو ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نےشیلڈ پیش کیں,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar