اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم ’’کالو‘‘ گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم ’’کالو‘‘ گینگ کے پانچ ارکان گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم ’’کالو‘‘ گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت ثقلین، عبدالرحمن، قیصر، ہاشم اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں درج درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں