National News Pakistan Urdu News

لاہور (بگ ڈیجٹ) مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر تبدیلیٔ گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر تبدیلیٔ گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان رینجرز(پنجاب) سے گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے کے ساتھ لیے’ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں سول و ملٹری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar