راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تاجر برادری کے تحفظات کے لیے راولپنڈی سمیت پورے پنجاب کے تاجروں کے مفادات اور تحفظات کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں،۔شاہد غفور پراچہ
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راجہ بازار کیلئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی پارکنگ کے دو پلازے منظور کروائے ہیں جن میں موٹر سائیکلوں کے لیے پرانے روز سنیما کی جگہ پر تین منزلہ پارکنگ منظور کرائی ہے جہاں 20 روپے کی پرچی پر تمام دن کیلئے موٹر سائیکل کھڑی کی جا سکتی ہے۔جبکہ چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کیلئے میونسپل کارپوریشن کے پرانے دفتر واقع سٹی صدر روڈ پر پانچ منزلہ پارکنگ پلازہ منظور کرایا ہے۔صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات کے لیے صرف راولپنڈی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے تاجروں کے مفادات انکی ترجیحات اور تحفظات کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں موجودہ حالات میں بڑھتے اخراجات اور ٹیکسوں نے تاجروں کو درپیش مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جن کے مناسب حل اور تحفظات پر ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ راجہ بازار کی تزئین و آرائش میں یہاں کے تاجروں نمائندگان سے راجہ بازار کے کاروباری فرق ضروریات اور دیگر معاملات پر مشاورت نہیں کی گئی اور نا انہیں اعتماد میں لیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی بازاروں میں راجہ بازار سمیت دیگر نزدیکی بازار کبھی بھی ہول سیل مارکیٹ نہیں تھے۔ البتہ آس پاس کی اندرونی مارکیٹیں ہول سیل کا کاروباری مرکز ہیں جن کے مسائل مد نظر ہیں اور تاجروں کی مشاورت سے ان مسائل کو حل کرانے کی پوری کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ سر دست ہول سیل مارکیٹوں کے تاجروں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد بازار کے مرکزی گیٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 اور شام کے اوقات کار میں 7 سے رات 11 بجے تک سامان بردار چھوٹی گاڑیاں کے لیے گیٹ کھولے جائیں گے تاکہ تاجر اپنا سامان مارکیٹوں کے نزدیک ان لوڈ کرا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بازار کے اطراف کی تمام ہول سیل مارکیٹوں کے موجودہ مسائل کو انتظامیہ سے بات چیت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راجہ بازار کی اندرون مارکیٹوں میں نرنکاری بازار اور نمک منڈی سمیت دیگر قدیم مارکیٹوں میں بجلی کی تاروں کے مسئلے پر وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی جناب سردار اویس خان لغاری سمیت آئیسکو کے ذمہ دار افسران سے مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کریں گے گفتگو کے آخر میں انہوں نے بازار کی صفائی کے حوالے سے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ذمہ داری عوام پر بھی عائد ہوتی ہے انہوں نے کمرے میں موجود ڈسٹ بن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پاس موجود ہے آگے میری ذمہ داری ہے اسے استعمال کروں یا نہ کروں۔