اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اغواء، گھریلو چوری، اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 6 ارکان سمیت 44 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور دیگر مالِ مسروقہ میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں اغواء، گھریلو چوری، اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 6 ارکان سمیت 44 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور دیگر مالِ مسروقہ میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں اغواء، گھریلو چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6 ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کئے گئے۔ منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,450گرام چرس اور شراب کی 20 بوتلیں برآمد کی گئیں، جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران مزید 21ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری رہیں گی، شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا 15پر اطلاع دیں، تاکہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہر کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات مؤثر بنائے جا سکیں۔
