National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے 07 افراد کو گرفتار کر کے 73 لیٹر شراب اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پولیس نے 07 افراد کو گرفتار کر کے 73 لیٹر شراب اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ بنی، تھانہ پیر پیرودھائی، تھانہ چکلالہ ، تھانہ آر اے بازار، تھانہ ٹیکسلا، اور تھانہ روات کے علاقوں میں کی گئیں،پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تین گینگز کے پانچ ملزمان گرفتار کر کے 13 موٹرسائیکل رقم اور موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کر لیے۔ تھانہ نیوٹاون پولیس نے دو گینگز کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 11 موٹر سائیکل اور پارٹس برآمد کیے جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے دو رکنی گینگ سے دو مسروقہ موٹرسائیکل اور رقم برآمد کی،روات پولیس نے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم تین موبائل فونز گھڑیاں اور تاش کی گڈی برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا،نیوٹاون پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں 06 ماہ سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar