National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ گنج منڈی پولیس کے ایس او وحید احمد اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ گنج منڈی پولیس کے ایس او وحید احمد اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، نقب زنی اور سرقہ بالجبر کی سنگین وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک ”سِرہ گینگ” کے سرغنہ نعمان عرف سِرہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ گنج منڈی پولیس نے کاروائی کے دوران ملزمان سے مسروقہ 05 موٹر سائیکل ،01 آئی فون ، 02 موبائل فونز برآمد کیے۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کیلئے رابطے پر ایس ایچ او گنجمنڈی وحید احمد کا نمبر مصروف ملنے پر تھانہ گنج منڈی کے نمبر ملانے پر ہیڈ کانسٹیبل اور تھانہ محرر وقار حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں مسروقہ سامان کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar