National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی کی جانب سے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر تفتیشی افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی کی جانب سے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر تفتیشی افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ لگن قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ پوری فورس کو مزید بہتر انداز میں شہریوں کی خدمت کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا بروقت حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar