National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں کار سوار تین ڈاکؤوں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں کار سوار تین ڈاکؤوں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ, دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک فرار ہوگیا, ملزمان سے چند روز قبل شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کار سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، گرفتار ڈاکوؤں نے گزشتہ رات بھی پولیس پر فائرنگ کی تھی جس میں انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، گرفتار ڈاکؤوں سے تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزمان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar