National News Pakistan Urdu News

اسلام اباد (بگ ڈیجٹ) اسلام اباد سے سردار ظہیر کی رپورٹ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ عشائیے میں مالدیپ کی خاتونِ اول، وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ روایتی مہمان نوازی سے سجی اس تقریب میں معزز مہمانوں کے لیے خصوصی صوفی قوالیاں پیش کی گئیں، جنہیں صدرِ مالدیپ نے بے حد سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے پرتپاک خیرمقدم اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar