National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی — ہنگری، امریکہ اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف مقدمہ درج

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): ایف آئی اے امیگریشن، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ہنگری، امریکہ اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق، ہنگری سے ڈی پورٹ ہونے والا مسافر غیر قانونی طور پر قیام اور ملازمت کر رہا تھا، امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو امریکی حکام کے ریموول آرڈر کے تحت واپس بھیجا گیا، جبکہ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کے سفری دستاویزات میں جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا۔

تینوں مسافروں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران دیگر ممکنہ ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ غیر قانونی امیگریشن اور سفری دستاویزات میں جعلسازی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

#FIAIslamabadZone #FIAImmigration #IllegalImmigration #DocumentFraud #IslamabadAirport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar