National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ساجد بیگ نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے’ اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں، گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد مسئلہ ہے’انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے مسئلے پر حکومت غور کررہی ہے، اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا آدھا بوجھ کم ہو جائے گا’ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا، جوڈیشل افسران باقاعدگی سے اڈیالہ جیل کا دورہ کرتے ہیں، جیل میں 6 مرد اور ایک خاتوں ڈاکٹر تعینات ہیں، جیل میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل اور دیگر طبی سہولیات دستیاب ہیں’ ساجد بیگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں دستیاب طبی سہولیات شاید قیدیوں کو جیل سے باہر بھی میسر نہ ہوں، یہاں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز ہیں، ایچ آئی وی کے بیشتر کیسز قیدی جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar