National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ کورال کی حدود میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ کورال کی حدود میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اسلام آباد کے علاقے کورال میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تقریباً 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ دن کے وقت پیش آنے کی اطلاع ہے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو سر میں گولی لگی، تاہم قتل کے محرکات اور واقعے کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar