National News Pakistan Urdu News

لاہور (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ‘وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تعیناتی اور رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت کی اجازت دی گئی ہے’ جاری نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے اور رینجرزاورپولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکے لیے مکمل اقدامات کرے’ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار امن و امان اورسکیورٹی معاونت کے لیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar