National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے اغوا اور قتل میں اس کا بہنوئی ملوث نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معصوم 3 سالہ بچی کو 22 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا، جس کے بعد لاش جنگل میں پھینک دی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران بچی کا اغوا کار اور قاتل اس کا بہنوئی نکلا، جس نے اپنی ہی سالی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar