National News Pakistan Urdu News

کراچی (بگ ڈیجٹ) سول اسپتال کراچی میں نرسنگ طالبات کے لیے 9 ہفتوں پر مشتمل انگلش کنورسیشن ورکشاپ مکمل

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی سول اسپتال کراچی کے کالج آف نرسنگ میں نرسنگ طالبات کی عملی انگریزی بول چال، خود اعتمادی اور ابلاغی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 9 ہفتوں پر مشتمل ہفتہ وار انگلش کنورسیشن ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ورکشاپ کا مقصد نرسنگ طالبات کو مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے بہتر اور مؤثر انداز میں انگریزی میں گفتگو کرنے کے قابل بنانا اور ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا تھایہ خصوصی ورکشاپ پی این پی گلوبل پیپل انٹرنیشنل پارٹنرز، ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم، کے تعاون سے منعقد کی گئی اختتامی تقریب کے موقع پر ورکشاپ مکمل کرنے والی نرسنگ طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar